سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مارکیٹ کمیٹی ضلع سوات کے چیئرمین حمیدخان نے کہا ہے کہ ہم نے زمینداروں، آڑھتیوں، مزدوروں، ہتھ ریڑھی والوں اورکاروباری حضرات کے مفادکومدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ جب تک شہرکے نزدیک ترین اورموزوں جگہ نہ مل جائے۔ مینگورہ سبزی، فروٹ منڈی کو موجودہ جگہ پر برقرار رکھیں گے، ہم کوئی ایسافیصلہ نہیں کرینگے، جو کہ مزدوروں، آڑھتیوں کے مفاد میں نہ ہو، مجھے اختیار حاصل ہے کہ جوفیصلہ موزوں ہواورسب کو قابل قبول ہو، وہ کروں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سبزی فروٹ منڈی مینگورہ کے مخالف نہیں ہم اس بات کے قائل ہیں کہ سبزی منڈی میں کام کرنیوالے تمام لوگوں کامفاد کس بات میں ہے۔ ہم نے کافی غوروفکرکے بعد فیصلہ کیاہے کہ موجودہ سبزی فروٹ منڈی برقرار رہے گی ۔مینگورہ شہر کے نزدیک ترین اورموزوں جگہ تلاش کرنےتک موجودہ جگہ برقرار رہے گی انہوں نے کہا کہ میرے اس فیصلے میں موجودہ منڈی میں کام کرنےوالے تمام لوگ اورکمیٹی ممبران شامل ہیں۔