اشتہار

مینگورہ سبزی منڈی کے عوامی راستے پر ریڑھی بانوں اور لوڈڈ گاڑیوں کا قبضہ ،عوام مشکلات کا شکار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ سبزی منڈی کے پشت پر شارع عام پر لوڈڈ گاڑیوں اور ہتھ ریڑیوں کا قبضہ، عام لوگوں میں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، گندگی کے ڈھیر سے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے پشت پر شارع عام جس پر سیکڑوں لوگوں کی آمد ورفت ہوتی ہے اُس پر منڈی میں آنے والے لوڈڈ گاڑیوں اور ہتھ ریڑیوں نے قبضہ جما لیا ہے جس کے باعث لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے،دوسری جانب راستے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں جس سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئے روز نئی منڈیاں کھل رہی ہیں، مین روڈ بھی گھنٹوں بلاک رہتی ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کی جانب سے نئی  سبزی منڈی بننے کے باوجود سبزی منڈی منتقل نہ ہو سکی ہے ۔مقامی لوگوں نے راستہ عام پر ڈپٹی کمشنر سوات سے ریڑھی قابضین کا قبضہ ختم کرنے کی اپیل ہے۔

اشتہار

Sabzi Mandi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار