اشتہار

مینگورہ سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے تمام شہروں کی روزانہ صفائی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری بلدیات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ مینگورہ سٹی سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے تمام شہروں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ سیاحتی علاقوں کو صاف رکھنے میں متعلقہ اداروں کے علاوہ تاجر برادری، ہوٹل ایسوسی ایشن اور مقامی آبادی بھی اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوات کے دورے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ٹاؤن مونسپل آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈائریکٹر جنرل بلدیات عابداللہ کاکاخیل، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی سوات شیدا محمد اور ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سیّد الرحمان نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی پر کوئی خرچ نہیں آتا، عملہ اور مشینری پہلے سے موجود ہے صرف معمول بنانے کی ضرورت ہے، مالاکنڈ ڈویژن کی تمام ٹاؤن مونسپل ایڈمنسٹریشنز روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ شہروں اور بازاروں کی صفائی کریں۔ صفائی علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے لہذا تمام ٹی ایم ایز صفائی کو اپنا معمول بنالیں۔ سیکرٹری بلدیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سائن بورڈز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ بازاروں میں لٹکے بجلی کی تاروں کے گچھے بھی ختم کرانے کے لیے متعلقہ محکمے کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔

شکیل احمد نے محکمہ کے حکام پر زور دیا کہ وہ بازاروں میں بجلی کے کھمبوں اور سٹریٹ لائٹس پولز کے ساتھ لگے غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور بینرز کو فوری طور پر اتاریں اور لگانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ صوبائی سیکرٹری نے حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ شہروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے دکانوں کے باہر آویزاں بورڈز کا ایک ہی سائز اور کلر سکیم رکھنے کے لیے تاجر تنظیموں کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور انھیں اس پر قائل کریں۔بائی سیکرٹری نے دریائے سوات کو صاف رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء صوبائی سیکرٹری بلدیات واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی سوات کی نئی ڈمپنگ سائٹ کے معائنے کے لیے بھی گئے اور حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اشتہار

Meetingsecretory local governmentSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار