مینگورہ: سہراب خان چوک میں واقع ایک ڈیکوریشن کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے تحصیل بابوزئی سے ایک فائر وہیکل، واٹر باؤزر اور ایمبولینس جبکہ تحصیل چارباغ سے بھی ایک فائر وہیکل روانہ کی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں قریبی دکانوں کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد کی ہدایت پر سحری تک ایک فائر وہیکل بمعہ عملہ جائے وقوعہ پر موجود رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت جواب دیا جا سکے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔