اشتہار

مینگورہ سے لنڈاکے مین جی ٹی روڈ کی عدم تعمیر، عوام کو سانس کی بیماریاں لاحق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء)مینگورہ سے لنڈاکے مین جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ اور مسلسل عدم توجہی کا شکار ہے۔ٹھیکیدار نے روڈ پر روڑہ اور پتھر ڈال کر لوگوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جبکہ تارکول کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس کی بیماریاں لاحق ہیں۔ قمبر سے اوڈیگرام تک سڑک (جی ٹی روڈ) پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں اوپر سے ٹھیکیدار نے روڑہ ڈال کر مزید اجاڑدیا ہے سڑک پر دھول مٹی اڑنا معمول کی بات ہے مگر جب بارش ہوتی ہے تو یہی سڑک دلدل کا نظارہ پیش کرتی ہے اور کہیں کہیں تالاب نظر آتا ہے۔ بہت زیادہ کیچڑ کی وجہ سے بھی روز حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور ٹریفک جام ہونا تو معمول بن گیا ہے۔ جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹی ہوئی سڑک علاقہ کی بدحالی حالی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ متعلقہ علاقہ سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوں۔

اشتہار

تالابدھولروڈسواتعدم تعمیرکیچڑمٹھیمین جی ٹیمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار