اشتہار

مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف مہم کا آغاز

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف مہم، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں شاپنگ بیگ ضبط، دکانداروں کو جرمانے چار فیکٹریاں سیل کردی گئیں،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا،جس کے دوران انہوں نے مینگورہ میں دکانداروں سے بڑی مقدارمیں شاپنگ بیگز ضبط کئے اور دکانداروں کو جرمانے بھی کئے جبکہ شہر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے چار فیکٹریاں سیل کردی گئی انہوں نے تاجر برادری کو ہدایت کی کہ وہ بایؤڈیگریٹبل بیگز کا استعمال کریں اور پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم کریں انہوں نے کہا کہ سوات سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا۔

اشتہار

ACOperationPlastic Bags
Comments (0)
Add Comment

اشتہار