اشتہار

مینگورہ شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی کا کاروبار زور پکڑ گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23جولائی 2017ء )مینگورہ شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی کا کاروبار زور پکڑ گیا ،گلی کوچوں ،بازاروں اور مارکیٹوں میں پتنگ بازی کا سامان بآسانی دستیاب،بچوں کا چھتوں سے گرنا معمول بن گیا ،عوامی حلقوں کاحکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی کا کاروبار زور پکڑرہاہے اوراس وقت بازاروں کے علاوہ گلی کوچو ں میں موجود دکانوں میں بھی پتنگ بازی کا سامان دستیاب ہے جسے خرید کر بچے چھتوں پر چڑ ھ جاتے ہیں جو بعض اوقات کٹی پتنگوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے چھتوں سے گر کرخوداس کی زندگی کی ڈور کٹ جاتی ہے اوراب تک ایسے لاتعدادواقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے دوران یا تو بچے موت کی آغوش میں پہنچ گئے ہیں اور یا جسم کے اعضاء سے محروم ہوکر باقی زندگی معذوری کی حالت میں گزارنے پر مجبور ہیں،اس کے علاوہ بیشتر بچے سکول جانے کی بجائے سارا وقت چھتوں پر پتنگ بازی کرتے گزارتے ہیں جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتا ہے ،پتنگ بازی کے سبب نہ صرف بچوں کاوقت ضائع ہوجاتا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو خطرات بھی لاحق ہیں ،اس صورتحال کی وجہ سے بچوں کے والدین اور عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں جنہوں نے حکومت اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے کاروبار پر فوری طورپر پابند ی لگائیں تاکہ والدین اورعوام کی پریشانی اورتشویش کا خاتمہ ہوسکے۔

اشتہار

KitesSwat

اشتہار