سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 جولائی 2019ء) سوات مرکزی مینگورہ شہر سمیت مضافات میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ باران رحمت برس پڑی جو ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہو گیا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، ندی نالوں اور گھروں کے چھتوں سے بارش کا پانی نکلنا شروع ہوگیا ہے جس سے عوام کے چہرے کھل اُٹھے