مینگورہ شہر میں خصوصی مہم کا آغاز23اکتوبر سے کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء)مینگورہ شہر میں 23اکتوبر سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ہیڈ کوارٹر شہاب محمد خان نے بتایا کہ 23اکتوبر سے23نومبر تک مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں واسا اور ٹی ایم اے کے تعاؤن سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں شہر کے نو یونین کونسلوں میں صفائی مہم ، شہر سے وال چاکنگ کی صفائی کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے دیواروں پر غیر قانونی وال چاکنگ شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں اسلئے اسی مہم میں خصوصی طور پر شہر میں غیر قانونی چاکنگ کی صفائی کی جائیگی اور اسکے بعد چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوگا ، انہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں سے سوات میں کلیجی ، گوشت اور دیگر اشیاء کے لانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ، اس حوالے سے درگئی ، بریکوٹ ، لنڈاکے اور جنرل بس سٹینڈ میں خصوصی چیکنگ کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ ان مضر صحت اشیاء کا خاتمہ ہو سکیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے خوڑ کو صاف کرنے کیلئے مکان باغ سے نشاط چوک اور دیگر شہر کے دکانداروں کو خصوصی بیگ مفت دیئے جائیں گے تا کہ وہ اپنا کچرا ان بیگ میں ڈال کر ان کو واسا کے اہلکاروں کے حوالے کریں ، پہلے مرحلے میں ایک مہینے تک مفت بیگ فراہم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس مہم کیلئے شہر کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس مہم کا مقصد واسا کو با اختیار اور مضبوط بنانا ہے۔

ACCleanlinessTMA