سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں غیر مقامی خواجہ سراوں کی بھرمار، مقامی لوگ تنگ آگئے، لوگوں کے مطابق خواجہ سراوں نے کھلے عام فحاشی کے اڈے قائم کر لئے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ سوات کے علاقہ وتکے،شاہدرہ،ملابابا اور دیگر مقامات پر جہاں خواجہ سراوں کے اڈے قائم ہیں وہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ خواجہ سراوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے اڈے قائم کئے جا رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہا ہے اور یہ برادری کھلے عام فحاشی کو دعوت دے رہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر گیان پرکاش کلینک کے نزدیک قائم خواجہ سراوں کے اڈوں میں مینگورہ سمیت دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں نوجوان آتے ہیں اور کھلے عام فحاشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مقامی خواجہ سراوں کو ضلع بدر کیا جائے اور ان کے لئے قانون وضع کیا جائے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکیں۔