اشتہار

مینگورہ شہر میں لو گیس پریشر کا مسلہ ، وزیر اعلیٰ کا بڑا اقدام ، بیس کروڑ کا منصوبہ منظور

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں لو گیس پریشر کا مسلہ حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا بڑا اقدام، بیس کروڑ روپے کی لاگت سے 12 انچ پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات اور خصوصاً مینگورہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس نے 12انچ پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی ہے جس پر بیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق پائپ لائن مین گریڈ اسٹیشن بلوگرام سے حاجی بابا  سیکنڈری سکول تک تک  بچھائی جائے گی جس کا ایک ہیڈ پوائنٹ حاجی بابا چوک اور دوسرا پیپلز چوک ہوگا۔یہ پانچ پوائنٹ پر کنکٹ ہوگا ، سہراب چوک، نشاط چوک، حاجی بابا سیکنڈری سکول، پیپلز چوک اور بنڑ میں ہیڈ پوائنٹس  ہوں گے۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق اس منصوبے سے  بنگلہ دیش، پانڑ دنگرام، ملوک آباد، رنگ محلہ ، حیات آباد، شاہدرہ، حاجی بابااور بنڑ میں لو پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا۔ اضافی پائپ لائن سے گھریلو صارفین کے کم گیس پریشر کا مسلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔

اشتہار

CM Mehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار