سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں چوہوں کی موجودگی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی، انتظامیہ کی جانب سے فوری کورروائی کرنے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر میں بڑے بڑے چوہوں نے دکانداروں اور لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، دکانوں میں موجود خوراکی اشیاء جبکہ گھروں میں موجود دیگر سازوسامان کو چوہوں کی جانب سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بلیوں کی طرح بڑے بڑے چوہے سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹولیوں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں جو بازار میں موجود خوراکی اشیاء پر گھومتے رہتے ہیں اور وہی خوراک ہم روزانہ کھاتے ہیں جس سے کئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لئے ٹریڈر فیڈریشن، ضلعی انتظامیہ اور لوگوں کو آگے آنا ہوگا تاکہ اس مصیبت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکیں۔