سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کو خوبصورت بنانے کے حوالے تاجر برادری اور ڈیڈک چیئرمین کے درمیان گرینڈ جرگہ ، شہر کی خوبصورتی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کرلیا، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں تاجر برادری کا گرینڈ جرگہ زیر صدارت ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم منعقد ہوا جس میں مینگورہ شہر کے تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جرگہ میں ڈیڈک کمیٹی سوات کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم بھی شریک ہوئے ، اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے مینگورہ شہر سمیت سوات کی تاجربرادری کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی ہو یا سیلاب یا زلزلہ ہر مشکل میں سوات کی تاجر برادری متاثر ہوئی، پھر این ایچ اے والوں نے دکانوں پر نشانات لگا کر مسمار کرنے کی دھمکی دی جس سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر پائی گئی ، اس سلسلے میں ہر درواز ے پر دستک دیتے ہوئے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی ااگاہ ہوں اور اسکے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ سوات کا مرکزی شہر ہے اسکی خوبصورتی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا تے ہوئے عید کے بعد شہر کی خوبصورتی پر کام شروع ہوگا جس کے پہلے مرحلے میں نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر مرمت کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ بھی بنائے جائیں گے جبکہ شہر کو رات کے وقت روشن رکھنے کے لئے سٹریٹ لائٹس سمیت تمام ضروری کام امور انجام دئیے جائیں گے ، اس موقع پر عبدالرحیم نے تاجر برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلاتے ہوئے شہرکی خوبصورتی کے لئے مشترکہ کام کرنے کا عزم کیا ۔
اشتہار