اشتہار

مینگورہ شہر کی خوبصورتی کے نام پر سرکاری خزانے کو 45 کروڑ روپے کا ٹیکہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 جنوری 2019ء) مینگورہ شہر کی خوبصورتی کے نام پر سرکاری خزانے کو 45 کروڑ روپے کا ٹیکہ، بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کیلئے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے منظور ہوئے تھے بیوٹیفکیشن منصوبہ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا ، 45 کروڑ روپے دیواروں پر تھوپ دئے گئے ،عوام کو بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سے کوئی فائدہ نہیں ،سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ،حکومت سے مداخلت کا مطالبہ ،پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت نے مینگورہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی منظوری دی تھی اور اس پراجیکٹ کو مارچ 2018 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جس میں شہر کی خوبصورتی کیلئے مختلف اسکیمز شامل تھے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے یہ پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے اور اب تک سرکاری خزانے کے 45 کروڑ روپے صرف اور صرف مینگورہ شہر کے دیواروں پر تھوپ دئے گئے ہیں اور سیدو شریف ،کالج کالونی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے نام پر کروڑوں روپے ضائع کئے گئے ،بیوٹیفکیشن کیلئے خطیر رقم کی موجودگی کے باجود مینگورہ شہر کے روڈ کھنڈرات اور گلی کوچے ناکارہ ہے اور جو سڑکیں بنائی گئی ہیں وہ چھ ماہ گزرنے کے بعداستعمال کے قابل نہیں رہے ہیں جبکہ سیدو مینگورہ روڈ پر دیواروں پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بھی بارشوں کے بعد ایک بار پھر وہی منظر پیش کرنے لگے ہیں اور یوں سرکاری خزانے کے 45 کروڑ روپے پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر بیوٹیفیکیشن کیلئے موجودہ حکومت نے مزید ایک ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن یہ رقم بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔

اشتہار

بےپرٹیکہخزانےخوبصورتیدلرحمروپےسرکاریشہرکاکروڑکوکیکےمالمفتمینگورہنام
Comments (0)
Add Comment

اشتہار