سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے صرافہ بازار میں ڈکیتوں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر دوسو تولے سونا فارمولہ سمیت لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے صرافہ بازار میں نماز فجر کے بعد تین نامعلوم ڈیکتوں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر فرمان علی کی دکان سے دو سو تولے سونا فارمولہ سمیت لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔