مینگورہ: محلہ بوستان خیل کے عوام بجلی سے محروم، ٹرانسفارمر کی خرابی کا مسئلہ بدستور برقرار

مینگورہ: ڈاکخانہ روڈ کے محلہ بوستان خیل میں گزشتہ روز خراب ہونے والا بجلی کا ٹرانسفارمر تاحال ٹھیک نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ٹرانسفارمر مرمت کے لیے لے جایا گیا تھا، لیکن ابھی تک مرمت مکمل نہیں ہوئی اور بجلی کی بحالی کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث علاقے کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کر کے بجلی کی فراہمی بحال کی جائے، تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔