سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مارچ 2019ء)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں باولے کتے نے لوگوں پر حملہ کردیا اور تقریباً 20 افراد کو کاٹ لیا اور شدید زخمی کرلیا، جن کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر باولے کتے نے متعدد افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور بچیاں شامل ہے ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا جہاں پر عملہ نے تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ویکسین بھی لگادئے ہیں۔عوام نے ٹی ایم اے حکام سے اوارہ کتوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے