سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں چوہوں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا،بازاروں اور گلیوں میں بلی نما چوہوں کا راج قائم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر میں بلی نما چوہوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، بازاروں ، گلیوں اور چوراہوں میں چوہوں نے اپنا راج قائم کرلیا گیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ بلی نما چوہوں سے کتے بھی ڈرتے ہیں جبکہ لوگوں دیکھ کر چوہے کسی کو خاطر میں بھی نہیں لاتے۔لوگوں کے مطابق دکانوں اور گھروں میں چوہوں کی وجہ سے خوراکی اشیاء محفوظ نہیں رہی، مینگورہ کے علیم خان کے مطابق یہ چوہے دیگر علاقوں سے ٹرکوں میں آتے ہیں، خاص کر سبزی منڈیوں میں ملا پہنچانے والی گاڑیوں میں چوہے یہاں پر ایمپورٹ ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے سے چوہے مار مہم دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔