اشتہار

مینگورہ میں غیر قانونی تعمیرات کی کوئی گنجائش نہیں،اکرام خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11مئی2018) تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے مینگورہ کے حدود میں غیرقانونی تعمیرات کی کوئی گنجائش نہیں ، اس سلسلے میں سختی سے کارروائی کی جائیگی ، انجینئرنگ شعبہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ، ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے دفترمیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایکسئین ، سب انجینئرز اورسپروائیزر نے شرکت کی ، انہوں نے 3دن کی ڈیڈلائین دیتے ہوئے کہا کہ بائی پاس اوردیگر تمام علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شعبہ انجینئرسٹاف مشترکہ طورپرگینگ بناکر کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ قمبراوردیگرمقامات پر لوگ ٹی ایم اے عملہ سے تعاؤن کریں جبکہ عوام ازخود غیرقانونی کام کاخاتمہ یقینی بنائیں تاکہ تجاوزات کابروقت خاتمہ ہوسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیراتی کیخلاف تین دن بعد اپریشن کاآغازکیاجائیگا جسمیں کسی سے رورعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نقشہ اورمنظوری کے بغیرتعمیراتی کام کی اجازت کسی کوبھی نہیں انہوں نے کہا کہ آج سے بازاروں اورتمام علاقوں میں لوگون کواگاہ کرنے کیلئے لاؤڈسپیکرز پراعلانات کئے جائیں گے۔

اشتہار

Ikram KhanTMA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار