سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپے ،متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جس کے لئے انتظامیہ نے حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سمیت دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر شام کے بعد بازاروں کا معائنہ کرتے ہیں۔ مینگورہ میں آج اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپوں کے دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے موقف ظاہر کیا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔