سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء )سوات پولیس نے دو ماہ سے مینگورہ میں سرگرم موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندوں کو شکنجے میں کس لیا، گرفتارملزمان سے چھینے گئے 25 موبائل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے ، ایک اور کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کی خاتون اسمگلر سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے10کلو گرام چرس برآمد کرلی، ایس ڈی پی او سٹی سرکل حبیب اللہ خان نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں ایس ایچ او انسپکٹر نصیر باچا اور جہانزیب خان کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ نے مینگورہ کے شہریوں کو یر غمال بنا یا تھاجو موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے ، واقعہ پر افسران کی خصوصی ہدایت پر سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو شہر کی حدود میں پھیلادیا گیا جس کے نتیجے میں ملزم شوکت علی ولد سید جہان ساکن اولندر شانگلہ حال فیض آباد اور عبداللہ ولد اختر بلندساکن امانکوٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25عدد قیمتی موبائل جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے برآمد کئے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ملزمان سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے ، دوسری کارروائی میں منشیات کے بین الصوبائی گروپ کے کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ہے جو پشاور سے بھاری مقدار میں منشیات سوات سمگل کرتے تھے، پولیس نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران مسماۃ ثمینہ زوجہ ثابت خان ساکنہ ماشوخیل پشاور کے قبضے سے 5100کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے اس کی نشاندہی پر ملزم رضاخان ولد شمشیر ساکن خانپور تحصیل ادن زئی لوئر دیر کے قبضے سے 2056 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں 500لیٹر شراب ، 400گرام ہیروئن اور 3عدد پستول برآمد کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ، ایس ڈی پی او حبیب اللہ خان نے بتایا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات اعجاز خان کی ہدایت پر سٹی سرکل میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔
اشتہار