اشتہار

مینگورہ میں کارخانے دار کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا سات لاکھ لیکر فرار

اشتہار

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے مصروف ترین بازار مکان باغ میں کارخانے کے مالک کو تین افراد نے لوٹ لیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ملابابا کے سامنے انڈرگراؤنڈ حضرت علی کی پاپڑ، چپس کی فیکٹری ہے۔ بدھ کو وہ صبح ساڑھے نو بجے فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر تین مسلح افراد جن میں ایک نقاب پوش تھا، نے فیکٹری مالک کو سیڑھیوں سے گرایا اور فیکٹری میں موجود سات لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Swatzamaswatزماسواتسات لاکھسواتفرارکارخانہمالک
Comments (0)
Add Comment

اشتہار