مینگورہ: نشاط چوک کے قریب غیر قانونی عارضی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید عمران علی شاہ کی نگرانی میں کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑک کے کنارے قائم عارضی ڈھانچے اور اسٹالز ہٹائے گئے۔
انتظامیہ نے موقع پر موجود افراد کو ہدایت کی کہ وہ اپنے عارضی ڈھانچے فوری طور پر ختم کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔