سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017)مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے238گرام ہیروئن اور2521گرام چرس بر آمد کرلی،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن محمد نصیر باچا نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش محمد وزیرولد سیف الملوک سکنہ ملوک آباد کو گرفتارکر کے117گرام ہیروئن جبکہ منشیات فروش زاہد خان ولد عبدلواحد سکنہ شاہدرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے113گرام ہیروئن برآمد کرلی،پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے440گرام چرس،ایک پستول اور13کارتوس بر آمد کر لئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
اشتہار