سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بابوزئی مئیر کے اُمیدوار شاہد علی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام میری اولین ترجیح ہے،ایم ڈی اے کے ذریعے تحصیل بابوزئی کی ہر قسم محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ مینگورہ میں انتخابی مہم کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ پورے تحصیل کے لئے یکساں ترقی مینگورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ہی ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد میری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ مینگورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت کرچکا ہوں اور آئندہ بھی میرا منشور عوامی خدمت ہی ہوگا۔