سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 نومبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ خواجہ آباد میں واقع چپل کی فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں پڑے خام مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا خام مال جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے دیگر حصوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا تاہم فیکٹری مالکان کے مطابق لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔