سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 نومبر 2018ء) مینگورہ کے علاقہ نویکلے میں دن دیہاڑے فائرنگ،ایک شخص قتل،ملزم فرار، تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ نویکلے میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص کو کھلے عام قتل کردیا گیا پولیس زرائع کے مطابق مینگورہ کے مصروف ترین سڑک ائیر پورٹ روڈ پر دوپہر دو بجے کے قریب شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تاجر عزیز الرحمٰن کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس زرائع کے مطابق قتل کی واردات پرانی دشمنی کے شاخسانہ بتایا جارہا ہے، تاہم پولیس نے قتل کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔