سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعدبحالی کام کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے متاثرہ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔سپرٹنڈنٹ انجینئر پیسکو سوات خالد خان کی جانب سے بحالی کام پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سپرٹنڈنٹ انجنئیر پیسکو کا کہنا تھا کہ پیسکو انجنیئز اور عملہ نے واقع کے فوراً بعد بحالی کے کام کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں جبکہ مرمت ہونے پر کچھ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز کو بچا لیا گیا ہے۔ انھوں نے بجلی منقطع ہونے پر سوات کے عوام سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ بریفنگ کے بعد چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا پیسکو حکام کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بجلی ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انھوں نے گرڈ سٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک نے سٹاف کے ساتھ کچھ دیر موجود رہے اور بحالی کے کام کا جلد آغاز کرنے پر ان کو شاباش بھی دی۔ انھوں نے کام میں پیشرفت کو دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات کے متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال ہوگی