اشتہار

مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم کی تکمیل سے مینگورہ کے لئے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا،فضل حکیم خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم سوات خصوصاً مینگورہ کے باسیوں کے لئے بہت بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جو پیشرفت ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے منصوبے کو کامیابی کی طرف گامزن کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز چارباغ، بابوزئی اور خوازہ خیلہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آفیسرز ایسے ہی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایندہ بھی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو کامیاب بنائیں گے، منصوبے کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اللہ کی نصرت، عوامی حمایت اور اداروں کی کارکردگی کی وجہ سے مشکلات دور کرلئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں مینگورہ سٹی کو سہولیات کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کی۔ اجلاس میں مینگورہ واٹر سپلائی اسکیم، واسا کے تحت واٹر ٹینکس کی اپگریڈیشن، ڈمپنگ گراؤنڈ سے متعلق امور اور واکنگ ٹریک کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی علی رضا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات شیدا محمد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مینگورہ کے لئے یہ اہم منصوبہ منظور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مینگورہ شہر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کام کررہی ہے جس کی بناء پر شہر کے لئے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے مدنظر واکنگ ٹریک کا منصوبہ بھی متعارف کرنے جارہے ہیں اور آج اہم میٹنگ میں شرکت کر کے اس کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واکنگ ٹریک کے لئے جلد سروے کا آغاز کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گریجویٹی اسکیم کے تحت مینگورہ کے واٹر ٹینکس کو اپگریڈ کررہے ہیں اور نئے واٹر ٹینکس بھی تعمیر ہوں گے، اسی طرح ڈمپنگ گراؤنڈز کو اصولوں کے مطابق ڈھالنے پر بھی کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ 

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار