مینگورہ: گنبد میرہ، بارامہ، رنگ محلہ اور ملوک آباد میں پانی کی شدید قلت، عوام شدید مشکلات کا شکار۔ 

سوات : مینگورہ شہر  کے مختلف محّلوں  گنبد میرہ، بارامہ، رنگ محلہ اور ملوک آباد کے مکینوں کو مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے، جبکہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا جا رہا۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور واسا ہماری شکایات پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اگر فوری طور پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا تو عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔