اشتہار

میڈیا پر پابندی لگانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے میڈیا پر پابندی لگانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کار ڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد خان،پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و سابقہ ایم این اے سلیم الرحمن، جنرل سیکرٹری اختر خان، نسیم اختر اور دیگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندی لگا نا عوام کے زبان پر پابندی لگا نا ہے کیونکہ میڈیا کے ذریعے عوام کی آواز اعوانوں تک پہنچ جاتے ہیں، میڈیا نے ہمیشہ عوام کی مفاد اور ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے جس پر پابندی لگا نا ہرگز ہمیں قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا موجودہ حالات مارشل لاء کی یاد تازہ کرنے کی مترادف ہے، انہوں نے حکومت سے پر زور مطالباکیا کہ میڈیا پر جو پابندی عائد کی گئی اسے فوری طور ختم کی جائے بصورت دیگر اس کے خلاف مزید احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

اشتہار

PTI Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار