سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 ستمبر 2018ء) گزشتہ روز میڈیکل ٹیکنیشن کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے چھ سالہ معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، ورثاء نے رحیم آباد پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرادی میڈیکل ٹیکنیشن امجد علی کلینک بند کرکے رپوش ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں چھ سالہ بچہ حارث خان جس کو قے دست کی تکلیف تھی اس کے والد خالدخان نے معائینہ کے لئے قریبی کلینک امجد علی نامی بابو کے پاس لے گیا میڈیکل ٹیکنیشن (بابو ) نے مبینہ طور پر۔ غلط انجکشن لگایا جس کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی جس کو بعد میں سیدوشریف ایمرجنسی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے معائینہ کے بعد بتایا کہ بچہ بیس منٹ قبل فوت ہوچکا ہے ۔ بچے کے جسم کا رنگ بھی تبدیل ہوچکا تھا ڈاکٹروں نے رپورٹ میں بتایا کہ بچے کو کسی دوا سے انفیکشن ہوا ہے اور اسی انفیکشن کی وجہ سے بچہ فوت ہوا ہے بچے کے ماموں نے رحیم آباد پولیس سٹیشن میں امجد علی ولد علی رحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے مزید یہ کہ معصوم حارث دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی موت کی خبر خاندان پر قیامت سے کم نہ تھی بچے کو سینکڑوں مقامی لوگوں نے سپردخاک کیا اس موقع پر بچے کے ماموں ناصرشین نے میڈیاکو بتایاکہ حکومت کو چاہیں کے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ پھول جیسے بچے کسی ناسمجھ اور لالچی عطائی ڈاکٹرں کے بھینٹ نہ چھڑجائیں ، انہوں نے سیدوشریف ایمرجنسی اسپتال میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا جن کو معلوم تھا کہ بچے کو غلط انجکش لگایاگیاہے مگر انہوں نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔