اشتہار

میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا اورعوام کا ہر جائز مسئلہ ان کی دہلیز پر حل کیا، فضل حکیم

اشتہار

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ2013میں موجودہ حلقہ پی کے 5کے لوگوں نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اسکی لاج رکھی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کی آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیااور عوام کا ہر جائز مسئلہ ان کی دہلیز پر حل کیا ماضی میں انکے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان تک نہیں تھامنگورہ سٹی کی تمام سڑکیں،آبنوشی نظام،گلی کوچوں، تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کے حالات درہم برہم تھے اور عوام مایوسی کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے امن و امان اور سرکاری محکموں کودرست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جس میں ہم عوامی امیدوں کے مطابق کامیاب ہوئے ہم نے ترقیاتی کام ہر ویلج کونسل کی سطح پر کئے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا۔

اشتہار

جنازگاہچیئرمینڈیڈکسواتسولر لائٹفضل حکیممعائنہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار