سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ناجائیز منافع خوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو اس حوالے سے ہدایات کی گئی ہے، اگرکسی کو گرانفروشی اور ناجائیز منافع خوری کے حوالے سے کوئی شکایت ہوتو وہ رابطہ کرسکتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہریاں بھی منعقد کئے جارہے ہیں، ممنوعہ شاپنگ بیگز کاصفایاکردیاگیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کے اجلاس کے بعد سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم اورسینئرصحافی غفورخان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہیں اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں لوگوں کو خوراکی اشیاء حکومتی نرخ کے مطابق فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو گرانفروشی اورناجائیز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کاچیکنگ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معیاری اشیاء حکومتی نرخوں کے مطابق فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے اورسرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔