سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ناروے حکومت اور مہنگائی کے خلاف آل پارٹیز نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ مینگورہ شہر کے گرین چوک میں کیا گیا، جہاں پر اپوزیشن پارٹیوں پیپلز پارٹی، جے یو ائی، اے این پی، قومی وطن پارٹی، اور ن لیگ کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، سلیکٹیڈ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،
مقررین نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ اب غربت اور روزمرہ اشیاء نہ ملنے کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے پر حکومت پاکستان نارو ے کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں، اور ان کے سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کریں، مقررین نے کہا کہ حکومت اور عوام پر لازم ہے کہ وہ ناروے کی مصنوعات سے مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہمارے مقدس کتاب کی بے حرمتی کا کیا انجام ہو سکتا ہے،
مقررین نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت اب مزید اس قابل نہیں ہے کہ وہ حکومت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پرتباہی مسلط کی ہے،پٹرول سمیت ہر چیز پر ٹیکس دوگنی ہوگئی ہے، اب عوام کے پاس قوت خرید بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کردیں اور نئے الیکشن کرائیں۔