اشتہار

نامعلوم چوروں کی افواہوں پر نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 14 ستمبر 2018ء) ضلع بھر میں زیر گردش افواہوں کے پیش نظر نشاط چوک میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سوات کے مختلف علاقوں میں گھروں میں پتھر پھینکنے کے واقعات کے خلاف لوگوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوروں کی سرگرمیوں پر پولیس کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کی ضلع میں موجودگی کے باوجود لوگ رات کو گھروں اور محلوں میں پہرہ دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ان سرگرمیوں کا نوٹس لے اور ملوث افراد کو گرفتار کرے۔جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مکمل امن ہے اور کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمی صداقت کو نہیں پہنچی ہے بلکہ یہ صرف اور صرف افواہیں پھیلائی گئیں ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرین اور ہر قسم کی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس پانچ منٹ میں پہنچ جائیگی۔

اشتہار

افواہپھتر پھینکنےچوردروازے کھٹکھٹائے جاتے ہیںراتسواتگھروں میں پتھر پھینکنے کی افواہیں چوروں جھوٹی خبریںمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار