اشتہار

نجی اسکولوں کو فیس وصولی کیلئے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت

اشتہار

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے تدارک کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے بھرکے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی، اسکول بند رہے گا صرف فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دفاتر کھولے جا سکتے ہیں۔

 

اسکول انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ فیس وصولی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھا جائے، سینی ٹائزر کی دستیابی اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ 3سے زائد افراد کے انتظامی دفاتر میں جمع ہونے پر پابندی ہے،کوئی اسکول کسی بھی طالب علم کو طلب نہیں کرسکتا، احکام کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

اشتہار

Corona Viruscorona virus schools offschools off in corona
Comments (0)
Add Comment

اشتہار