سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سپین خان پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا حملہ، نشاط چوک سے سپین خان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں سپین خان کا حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ جاری تھا، اس دوران گراسی گراونڈ سے واپسی پر تحریک انصاف کے کارکن نشاط چوک پہنچے جہاں پر انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کی اور سپین خان پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مسلح کارکن ہاتھوں میں چھریاں لئے سپین خان پر حملہ آور ہوئے تاہم وہاں موجود سپین خان کے حامیوں نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔