اشتہار

نشاط چوک میں زرعی تحقیاتی انسٹی ٹیوٹ کے خاتمے کے خلاف مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تختہ بند میں قائم زرعی تحقیقاتی ادارے کے خاتمے کیخلاف کسانوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں زمین دار خورشید علی خان، محمد سلیم اور دیگر نے کہا کہ سوات میں زرعی تحقیقاتی ادارہ کا خاتمہ سوات سے زراعت کا خاتمہ ہے۔ اس ادارے کے خاتمے سے سوات میں آہستہ آہستہ زراعت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ غلے اور پھلوں کی پیدوار ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد آڑو کی پیداوار سوات کر رہا ہے، جو ختم ہو جائے گی۔ اس ادارہ کا خاتمہ سوات کے کسانوں اور عوام کا معاشی قتل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی سوات کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی بنانے کے لئے ایک اہم ادارہ کا خاتمہ نہیں ہونا چاہیے۔ صوبائی حکومت زرعی یونیورسٹی کے لئے کسی اور جگہ زمین کا انتخاب کرلے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار