ننگولئی میں چور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر عوام نے دھو ڈالا، زخمی حالت میں پولیس کے حوالہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 15 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں گزشتہ رات تین بجے کے قریب چور نے جنرل سٹور کے تالے توڑ دئے ، چور کی اہٹوں پر قریبی گھر والے بیدار ہوگئے ، اور چور کا پیچھا شروع کردیا لوگوں نے چور کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا جس کو ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ۔ چور کو قریبی باغ میں سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دس لاکھ سے زائد رقم برامد کرلی گئی، چور کو مزید تفتیش کیلئے کانجو پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا جہاں پر ان سے تفتیش جارہی ہے تاہم ملزم مقرب شاہ سکنہ بٹگرام کا کہنا تھا کہ وہ مقروض تھا جس کی وجہ سے چوری کرنے پر مجبور ہوا۔

پکڑ کرپولیس کے حوالہپیچھاتالے توڑ کرتشدد کیاجنرل سٹورچور فراردس لاکھدھلائیسواتکبلماراننگولیی
Comments (0)
Add Comment