سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ننگولئی نہر ٹوٹنے سے نیک پی خیل کے باغات سمیت زرعی زمینیں شدید متاثر ، تفصیلات کیمطابق کانجو ٹاؤن شپ کے مقام پر ننگولئی نہر کا پشتہ ٹوٹ جانے سے کانجو ، ڈھیرئی ،ہزارہ، کبل ، کوٹلئی اور دیگر درجنوں علاقوں کی زرعی زمینوں کے آبپاشی کا سلسلہ رک گیا ہے جس سے کسانوں اور باغبانوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ اے سی کبل اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں ایکڑ زمین پر پیاز ، ٹماٹر ، لہسن ، گوبھی ، آڑو اور دیگر میوہ جات کی تیار فصلیں مکمل طور پر تباہی کے دھانے پر ہیں جبکہ متعلقہ ادارے نہر کے تعمیری کام میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں۔متاثرین میں سے معروف قانون دان سید طہار ایڈووکیٹ (مرحوم) کے فرزند اکبر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ باغبانوں اور کسانوں کو نقصان سے بچایا جائے اور مذکورہ پشتے کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے بصورے دیگر ہم اپنے حقوق کےلئے عدالت کا درازہ کٹکٹائینگے۔