اشتہار

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اشتہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ نواز شریف شورٹی بانڈز دے کر بیرون ملک جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سات ارب روپے کے لگ بھگ رقم دینا ہو گی۔ نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی کی میڈیکل رپورٹس بھی ملی ہیں۔ کل میرے پاس وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی درخواست بھی بھجوائی گئی۔ نواز شریف کی صورتحال تشویشناک
ے۔ میں نے کابینہ کو بھی بتایا کہ نواز شریف کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر آج پھر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور مختلف تجاویز کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی زیرصدارت طلب کیا گیا تھا۔ جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا جس سے فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں مشیر احتساب شہزاد اکبر سمیت سابق وزیراعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت گذشتہ روز دے دی گئی تھی۔
حکومت نے شرط رکھی تھی کہ نوازشریف کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ضمانت دینے کے ساتھ واپسی کا وقت بھی بتانا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر کابینہ کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن مسلم لیگ ن نے اس شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی شرائط ناقابل قبول ہیں اور حکام نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اشتہار

ECLImran KhanNawaz SharifPMLN
Comments (0)
Add Comment

اشتہار