اشتہار

نواز شریف کڈنی ہسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ بند، لواحقین کا احتجاج جبکہ ڈی سی سوات نے نوٹس لے لیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء)سنگوٹہ میں قائم نوازشریف کڈنی ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کی بندش کی وجہ سے آج صبح ایک مریضہ دم توڑ گئی جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جس کا کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ڈی سی سوات نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو فوری کاروائی کی ہدایت کر دی مسئلے کے حل کے لیے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کڈنی ہسپتال کے ایم ایس کو اپنے دفتر طلب کرلیاجنکے مطابق ڈائیلسز یونٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ اورجنریٹر کے تیل کے پیسے ختم ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے فوری طور پر واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو فنڈ کی دستیابی کو یقینی بنائے گی کمیٹی کے ممبران میں ڈی سی سوات، ایم ایس کڈنی ہسپتال اور فنانس و پلاننگ آفیسر شامل ہیں درایں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے مریضوں کے ورثاء نے ملاقات کی اور ان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا اس وقت ہسپتال میں ڈائیلسز کا کام شروع ہو چکا ہے اس بارے میں آئندہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سوات آفِس سے فون نمبر 09469240008 اور موبائل نمبر 03009022918 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اشتہار

ClosedDC SwatDeputy Commissionerdialysisgenerator fuelKidney HospitalLoad sheddingNawaz Sharifunitاحتجاجایکشنبندتیلجنریٹردم توڑ گیاڈائیلاسز یونٹڈپٹی کمشنر سواتڈی سی سواتفنڈ ختمکڈنیلوڈ شیڈنگ کے باعثمریضنواز شریفنوٹسہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار