نوجوان صحافی محمد توثیق گلشن نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے نوجوان صحافی محمد توثیق گلشن نے اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم فل ڈگری مکمل کرلی،محمد توثیق گلشن نے لاہور لیڈز یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کر لیا،موصوف کا ریسرچ ٹاپک چائلڈ لیبر کے حوالے تھا اور ان کے سپروائزر لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ماس کمیونکشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم جاوید چوہدری تھے، مقالے کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد موصوف نے اپنے اساتذہ اور مشران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور مشران کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیا۔یاد رہے محمد توثیق گلشن کے اس سے پہلے تین مقالے بھی شائع ہوچکے ہیں۔

Tauseeq Gulshan
Comments (0)
Add Comment