زما سوات ڈاٹ کام:8نومبر2017ء)سابق ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی محمد امین نے کہا ہے کہ نوجوان مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ،آنے والے الیکشن میں کرپٹ اور نااہل قیادت سے نجات دلانے کے لے نوجوان اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے نیبرہوڈکونسل قاضی بابااور نیبرہوڈ کونسل گمبدمیرہ کے نوجوانوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھ کر کرپٹ اور نااہل قیادت سے ملک و قوم کو نجات دلائے ۔