نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق۔

نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق۔

نوشہرہ (زما سوات) اکوڑہ خٹک کے علاقے پھاٹک ہوائی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح راہزنوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش مسلح افراد نے ایک شہری سے 30 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور سلطان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔