نوشہرہ: پبی کے علاقے علی بیگ میں ناخلف بیٹے نے سگے والد کو زدوکوب کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کے مطابق بزرگ والد نور رحمان نے اپنے خواجہ سرا بیٹے سلمان کو رات گھر سے باہر نہ گزارنے اور غلط محفلوں سے اجتناب کرنے کی نصیحت کی تھی، جس پر بیٹے نے غصے میں آ کر والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بزرگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع مقتول کی بیوہ بخت بی بی نے دی، جن کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سلمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔