اشتہار

نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال، اعلیٰ عدالتوں میں ایف بی آر سے متعلقہ زیر التوا کیسز پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ برآمدات کے حجم اور ڈالر کے اعتبار سے آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں 6 فیصد اضافہ ہوا جب کہ نومبر میں 9.6 فیصد اضافہ سامنے آیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقدمات کے جلد حل سے کاروباری برادری کے مسائل حل ہوں گے، ایکسپورٹرز اور خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو ہر ممکنہ

سہولت فراہم کی جائے جب کہ ریفنڈز کی ادائیگیوں کے سلسلے میں متعارف کرائے جانے والے نظام کو مزید آسان بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا جب کہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام، نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہے، اس مقصد کے لئے آؤٹ آف باکس سوچ اور تجاویز پیش کی جائیں، حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

اشتہار

Imran KhanIslamabadPrime Minister
Comments (0)
Add Comment

اشتہار