اشتہار

نیا تعمیر کردہ فضاگٹ فیملی پارک جلد ہی کھول دیا جائے گا ، فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔01 اکتوبر2017ء)  چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہیں،سیاحت سے وادئ سوات کو بہت ترقی ملیگی۔  فضاگٹ سوات کا سیاحتی مقام ہے ،یہاں فیملی پارک تعمیر ہونے سے دریائے سوات کے کنارے پرسکون ماحول میں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ سوات کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ان کی محرومیوں کا آزالہ کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز فیملی پارک فضاگٹ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ نیاپارک مکمل طور پر تیار ہے جبکہ افتتاح جلد ہوگا اور فیملیز کیلئے کھول دیا جائے گا ،سوات میں دو فیملی پارک ہونگیں ایک سیدوشریف میں شہداء فیملی پارک ہے جبکہ دوسرا نیا تعمیر کردہ فضاگٹ فیملی پارک ہے ۔ فیملی پارک میں درجنوں گاڑیوں کیلئے کارپارکنگ کی سہولت کیساتھ ساتھ تمام تر سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔پی کے 80میں مزید پارک بنائے جائیں گے۔اس موقع پرضلعی کونسلر شوکت علی ،پی ٹی آئی ممبران ،ناظمین ،کونسلرزاور کارکنان سمیت عوام بھی موجود تھے ۔چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام فضاگٹ میں نئے فیملی پارک کے معیاری کام پر خوشی کا اظہار کیا۔

اشتہار

اشتہار