برطانوی شاہی جوڑے کے بعد ہالینڈ کی ملکہ پاکستان آئیں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد اب ہالینڈ کی ملکہ پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کی ملکہ میک سیما رواں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ نیدرلینڈ کی ملکہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نیدرلینڈ کی ملکہ میک سیما رواں 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی۔ پاکستان کے دورے کے دوران ملکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو بھی کی جائے گی۔ یاد رہےکہ قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا۔ شہزادی ڈیانا کے بیٹے پرنس ولیم اور بہو کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کا یہ دورہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک تھا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا تھا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور دیگر حکام نے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا تھا جبکہ بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے تھے۔

پاکستان کے دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونیورسٹی کالونی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام آباد میں یادگار پاکستان میں تقریب میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن روایتی مشرقی لباس زیب تن کیے ٹرک آرٹ سے سجے رکشے میں سوار ہو کر پہنچے تھے۔ پاکستان کے دورے کے تیسرے دن کے آغاز پر برطانوی شاہی جوڑے نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چترال کا دورہ کیا تھا۔ چوتھے روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ کر بادشاہی مسجد اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس چلڈرن ویج کا دورہ بھی کیا تھا۔ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے غیر ملکی سطح پر پاکستان کی مہمان نوازی کے خوب چرچے ہوئے جبکہ برطانوی شاہی جوڑے نے بھی پاکستان کے دورے پر اظہار خیال کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا دورہ پاکستان اچھا رہا تاہم اب نیدر لینڈ کی ملکہ کی پاکستان آمد سے بھی پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

holland queenqueen visitroyal visit Pakistan
Comments (0)
Add Comment